ہندو اور مسلمانوں کی آبادی کو لے کر اکثر بیان بازی سامنے آتی رہتی ہے۔ اب
اس مسئلے پر مرکزی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے بھی بیان بیازی کی ہے۔ رجیجو
کا کہنا ہے کہ ہندوؤں کی آبادی اس لئے گھٹ رہی ہے کیونکہ وہ مذہب تبدیل
نہیں کراتے۔ رجیجو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں
نے لکھا ہے کہ ہندوؤں کی آبادی ہندوستان میں کم ہو رہی ہے کیونکہ ہندو کبھی
مذہب تبدیل نہیں کرواتے، وہیں اقلیتوں کی آبادی ارد گرد کے ممالک کے
مقابلے بڑھ رہی
ہے۔
رجیجو نے کانگریس کے حوالے سے شائع اس خبر کو لے کر یہ ٹویٹ کیا ہے جس میں
کہا گیا ہے کہ بی جے پی اروناچل پردیش کو ہندو اکثریتی اسٹیٹ میں تبدیل
کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس ٹویٹ کے بعد رجیجو نے دو ٹویٹ کئے جس میں انہوں نے کہا کہ كانگریس کو
ایسے اشتعال انگیز بیان نہیں دینے چاہئیں، ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے۔
یہاں ہر مذہب کو آزادی ہے اور سبھی امن سے رہ رہے ہیں۔ کانگریس کیوں ایسے
غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہی ہے؟ اروناچل پردیش میں لوگ متحد ہوکر امن سے رہ
رہے ہیں۔